Tuesday 1 May 2018

خواب یاد رکھنے ہیں تو اس نسخہ پر عمل کریں

خواب یاد رکھنے ہیں تو اس نسخہ پر عمل کریں


میلبرن: (ویب ڈیسک) ہم جب کوئی خواب دیکھتے ہیں تو اکثر اس کی تفصیلات یاد نہیں رہتیں، اگر آپ خواب کو یاد رکھنا چاہتے ہیں تو یہ نسخہ آپ کی کچھ مدد کرسکتا ہے۔

Buy Best Hair Dryer

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ کیلا، چنے اور ٹونا مچھلی میں پایا جانے والا وٹامن بی 6 لوگوں کو خواب یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ سکول آف سائیکولوجی کے ڈاکٹر ڈینہوم ایسپائے اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق کے بعد اسے پرسیپچوئل اینڈ موٹر اسکِلز نامی جرنل میں اپنی تحقیقات شائع کرائی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 5 دن تک اس وٹامن کا زیادہ استعمال لوگوں کی خواب یاد رکھنے کی صلاحیت 64 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ نتائج میں مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ غذائی وٹامن بی سکس کا اثر بھی ویسے ہی ہوتا ہے جیسے سپلیمنٹ کا۔ غذائی ماہرین کے مطابق وٹامن بی 6 کے سپلیمنٹ بازار میں عام دستیاب ہیں لیکن قدرتی طور پر مچھلی، پولٹری، گوشت اور نشاستے والی سبزیوں میں اس کی غیرمعمولی مقدار موجود ہوتی ہے۔

دماغ کو بہتر بنانے والی چند غذائیں


دماغ کو بہتر بنانے والی چند غذائیں


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کچھ غذائیں دماغی افعال کو بہتر بنا کر عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی تنزلی سے تحفظ فراہم کرتی ہیں، ان ہی غذاؤں کا تعارف درج ذیل ہےاخروٹیہ میوہ الفا لائنولینک ایسڈ سے بھرپور ہے۔ یہ جزو دوران خون --> کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے دماغ تک آکسیجن کی فراہمی موثر انداز سے ہوتی ہے۔ اخروٹ کھانے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے جبکہ سیکھنے کی صلاحیت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔زیتون کا تیل زیتون کا تیل بہترین اجزاء کا مرکب ہے جو دماغ کی عمر بڑھنے کا عمل سست کرتا ہے۔ یہ طویل مدتی بنیادوں پر دماغی صحت کا تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔ جسمانی صحت پر مرتب ہونے والے دیگر فوائد الگ ہیں۔بیریاں اسٹرابری، بلیو بیری یا کوئی بھی بیری ہو، ان کا استعمال یادداشت اور توجہ جیسی صلاحیتوں میں تنزلی کا عمل سست کرتا ہے۔ یوں بڑھاپے میں بھی یادداشت متاثر نہیں ہوتی جبکہ کسی کام کے دوران بھرپور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت برقرار رہتی ہے۔کافی اس میں پایا جانے والا جزو کیفین دماغی حسیات کو بہتر بناتا ہے نیز اینٹی آکسیڈینٹس دماغی صحت مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ دنیا کا یہ مقبول ترین گرم مشروب مایوسی یا ڈپریشن کے خاتمے کےلیے بھی مفید ہے۔پالک اس میں لیوٹین نامی اینٹی آکسیڈینٹ بڑی مقدار میں ملتا ہے جو دماغی تنزلی سے تحفظ دیتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین پالک اور اس جیسی سبز پتوں والی سبزیوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں، ان میں دماغی تنزلی کی شرح بہت کم ہوتی ہے ڈارک چاکلیٹاینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ڈارک چاکلیٹ پورے جسم کےلیے صحت بخش ہے مگر اس میں شامل کیفین دماغی تیزی کےلیے بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔ چاکلیٹ فلیویونوئیڈز نامی کیمیکلز سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو دوران خون کے ساتھ ساتھ دماغی صحت بھی بہتر بناتے ہیں۔ یہ کیمیکلز کولیسٹرول کنٹرول کرتے ہیں اور بلڈ پریشر بھی قابو میں رکھتے ہیں۔پانی جب کوئی فرد پیاسا ہو تو اس کے دماغی ٹشوز بھی سکڑ جاتے ہیں۔ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ پیاس دماغی افعال پر اثر انداز ہوتی ہے۔ درحقیقت پانی کی طلب مختصر مدت کی یادداشت، توجہ مرکوز کرنے اور فیصلہ سازی جیسی دماغی صلاحیتوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ لہذا جسم میں پانی کی کمی ہونے نہ دیجیے۔ مچھلییہ غذا دماغ تیز کرنے میں مددگار ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اس میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈز (اومیگا تھری پروٹین) خاص طور پر سارڈین اور سامن مچھلیوں میں تو ان کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ڈیمنشیا جیسے دماغی مرض کا خطرہ کم کرکے توجہ مرکوز کرنے اور یادداشت وغیرہ بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔انڈہ یہ کولائن نامی ایک نیوٹریشن سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں ایک دماغی جزو، ایسٹیلکولین کی مقدار بڑھا دیتا ہے جو یادداشت کو بہتر بناتے ہیں۔ خاص طور پر ان کی زردی کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ناشتے میں پروٹین سے بھرپور غذا جیسے انڈوں کا استعمال مجموعی دماغی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے جبکہ اس میں شامل ایسٹیلکولین آپ کو چیزیں بھولنے کی عادت سے بھی نجات دلاتا ہے۔ لہسن اس کا استعمال دماغی کینسر کی کچھ اقسام سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکن کینسر سوسائٹی کی تحقیق کے مطابق لہسن میں موجود اجزا ایسے خلیات کا خاتمہ کرنے کا کام کرتے ہیں جو دماغی رسولی کا باعث بنتے ہیں۔ دالیں دالوں کا استعمال بھی آپ کا دماغ تیز بناتا ہے۔ دالوں میں فلوٹین نامی وٹامن بی کی ایک قسم پائی جاتی ہے جو دماغی طاقت بڑھاتی ہے۔ یہ جزو امائنو ایسڈ کی مقدار بھی کم کرتا ہے جو دماغی افعال کو نقصان پہنچاتے ہیں جبکہ ان کا استعمال موٹاپے سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جس سے بلڈ پریشر، ذیابیطس، امراض قلب اور فالج وغیرہ کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

Sunday 25 February 2018

بھارتی خاتون نے عین وقت پر گنجے دلہا سے شادی کرنے سے انکار کر دیا

بھارتی خاتون نے عین وقت پر گنجے دلہا سے شادی کرنے سے انکار کر دیا




نئی دلی: بھارتی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں گزشتہ روز ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں اس وقت دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب دلہن نے عین موقع پر شادی سے انکار کر دیا۔ دلہن کا انکار تو اپنی جگہ لیکن اس کے بعد دولہے نے اس سے بھی بڑھ کر حیرتناک کام کر دکھایا۔ بھارتی اخبارات کے مطابق چمپارن شہر کے گاو¿ں سگولی میں بارات لے کر آنے والا دولہا ڈاکٹر روی کمار اور اس کی دلہن ہنسی خوشی شادی کی رسوم ادا کر رہے تھے کہ اسی دوران شادی منڈپ پر جانے سے پہلے دولہے نے اپنے سر سے روایتی پگڑی اور سہرا اتار دیا، لیکن اس کے گنجے سر کو دیکھ کر دلہن کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔ دولہے کے گنجے پن پر سخت مایوس ہونے والی دلہن نے فوری طور پر شادی سے انکار کر دیا۔ دونوں اطراف کے بزرگوں نے اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ گنجے دولہے سے شادی پر تیار نا ہوئی۔ اگرچہ دلہن کا یہ فیصلہ بیچارے دولہے پر بجلی بن کر گرا لیکن پھر بھی اس نے ہمت سے کام لیا فیصلہ کیا کہ وہ دلہن اسی گاو¿ں سے لے کر جائے گا۔ اس کے گھر والوں نے فوری طور پر نئی لڑکی کی تلاش کے لئے گاو¿ں والوں سے بات کی اور بالآخر خاصی سوچ بچار اور گفت و شنید کے بعد ایک اور نوجوان لڑکی ڈھونڈ لی گئی جو ڈاکٹر روی سے شادی کے لئے تیار تھی۔ نیہا کماری نامی لڑکی کو اسی وقت دلہن بنایا گیا اور جھٹ پٹ رسوم کی ادائیگی کے بعد وہ اپنے دولہے کے ساتھ رخصت ہو گئی۔ گاؤں والوں نے سکھ کا سانس لیا کہ مسئلہ بخیرو خوبی حل ہو گیا، اور باراتی بھی بہت خوش تھے کے خالی ہاتھ لوٹنے کی ذلت سے بچ گئے۔ 

موٹاپے کا حیرت انگیز علاج





جس طرح کینسر جدید دور کا ایک خطرناک اور مہلک مرض ہے۔ اسی طرح موٹاپا بھی اس دور کا ایک لا علاج اور اگر لاعلاج نہیں تو عسیر العلاج مرض ضروری ہے۔ اس ضمن میں یورپ کے سلمنگ سنٹر جو کہ اب پاکستان کے تمام شہروں میں رواج پا چکے ہیں یہ سنٹر ورزشوں کے ساتھ ساتھ کھانے کی ادویات بھی استعمال کراتے ہیں جس سے انسان موٹاپے میں کم لیکن امراض کا گڑھ بن جاتا ہے۔ لیکن جب تک یہ طریقہ استعمال کرتا ہے تندرست رہتا ہے اور جب یہ طریقہ چھوڑ دیتا ہے بیماری پھر غالب ہو جاتی ہے۔

مشاہداتی زندگی میں ایسے مریض کو ایک نہیں ہزاروں کی تعداد میں دیکھنے کا موقع ملا ہے جو بہت زیادہ فربہ اور موٹے تھے۔ علاج کے طور پر ورزش اور کچھ کھانے کی ادویات استعمال کیں اور اس بات سے وہ خود حیران ہوئے اور ان کو دیکھنے والے بھی کہ جب انہوں نے وہ دوا استعمال کی تو لاجواب فائدہ نمودار ہوا لیکن کچھ عرصے بعد واپس اسی کیفیت میں آگئے۔ ذیل میں ایک ایسا کم خرچ اور سہل الحصول اور بالا نشین نسخہ پیش ہے امید ہے کہ آپ اس کی قدر فرمائیں گے۔

نسخہ:
لاکھ عمدہ 50 گرام
زیرہ سیاہ 50 گرام
کلونجی 50 گرام

تمام ادویات کو کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے سائز کے کیپسول بھرلیں دو سے ایک کیپسول ایک وقت میں پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل دن میں دو بار استعمال کریں۔ انشاءاللہ یقینی فوائد نمودار ہوں گے ایک بہت ہی زیادہ موٹی خاتون نے جو کہ اب چلنے پھرنے سے بھی عاجز آچکی تھی۔ جب یہی نسخہ استعمال کیا چونکہ ہر علاج سے تنگ تھی اور لئے یہ نسخہ مستقل استعمال کیا اور استعمال کرنے کے بعد جب اپنا وزن کیا تو سترہ پاؤنڈ وزن صرف ڈیڑھ ماہ کے عرصے کے دوران کم ہوا۔ ۔ ۔ ۔ اور ساتھ “تین چیزیں“ استعمال نہ کی جائے۔ (کلونجی کے کرشمات)

یعنی چاول، چینی اور چکنائی یہ وہ چیزیں ہیں جو انسان کو فربہ اور غیر ضروری موٹاپا دیتی ہیں۔

Monday 12 February 2018

عجیب ورلڈ ریکارڈز جنہیں کوئی بھی توڑنا نہیں چاہتا


عجیب ورلڈ ریکارڈز جنہیں کوئی بھی توڑنا نہیں چاہتا



آپ نے ایک محاورہ تو ضرور سنا ہوگا کہ “ ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں “- اور اس کا عملی مظاہرہ بھی ہمیں اکثر اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب کوئی پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جاتا ہے- لیکن ہم یہاں آج جن ورلڈ ریکارڈ کا ذکر کرنے جارہے ہیں انہیں کوئی بھی توڑنے کی کوشش نہیں کرے گا اور نہ ہی توڑنے کی خواہش رکھتا ہے کیونکہ ان ورلڈ ریکارڈ میں یا تو چند انتہائی خوفناک ہیں یا پھر کچھ حادثاتی طور پر قائم ہوئے ہیں- آئیے ان انوکھے ورلڈ ریکارڈز کے بارے میں جانتے ہیں-
Longest sword swallowed
سب سے طویل تلوار نگلنے کا ورلڈ ریکارڈ Natasha Veruschka کے پاس ہے- اس خاتون نے یہ خطرناک کارنامہ 28 فروری 2009 کو سرانجام دیا- نتاشا نے ایک ایسی تلوار کو حلق میں اتارا جس کی لمبائی 58 سینٹی میٹر تھی- یقیناً یہ ایک انتہائی خوفناک ریکارڈ تھا جسے شاید ہی کوئی توڑنے کی ہمت دکھائے-

Farthest milk squirting distance
آنکھوں سے دودھ کی پچکاریاں مارنے کا عجیب و غریب ورلڈ ریکارڈ Ilker Yilmaz نے قائم کیا- دودھ کی یہ پچکاری 9 فٹ 2 انچ کے فاصلے تک ماری گئی- Yilmaz نے پہلے ناک کے ذریعے دودھ جسم میں داخل کیا اور پھر اسے آنکھوں سے ایک باہر پھینکا-


Largest kidney stone
18 فروری 2004 کو بھارت کے شہر ممبئی کے ایک اسپتال میں Vilas Ghuge نامی مریض کے بائیں گردے سے جو پتھر نکالا گیا اس نے ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا- جی ہاں یہ کسی انسان کے گردے سے نکلنے والا سب سے بڑا پتھر تھا جس کا سائز 13 سینٹی میٹر تھا- یہ واقعی ایک ایسا ریکارڈ ہے جس کے توڑنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتا ہوگا-

Largest object removed from human skull
1998 میں Michael Hill کے سر میں چاقو گھونپ دیا گیا اور اسے مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا- تاہم خوش قسمتی سے ڈاکٹروں نے یہ 20 سینٹی میٹر لمبا چاقو مائیکل کی کھوپڑی سے باہر نکال لیا اور یوں اس کی جان بچ گئی- تاہم یہ بھی ایک ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا کیونکہ یہ چاقو درحقیقت کسی بھی انسانی کھوپڑی سے باہر نکالی جانے والی سب سے بڑی چیز تھی-

Most clothes pegs clipped to face
اٹلی کے شہری Silvio Sabba نے اپنے چہرے پر کپڑے سُکھانے کے دوران استعمال ہونے والی سب سے زیادہ چمٹیاں لگا کر ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا- اس اطالوی شہری نے یہ تکلیف دہ ورلڈ ریکارڈ 27 دسمبر 2012 کو 1 منٹ میں 51 کِلپ چہرے پر لگائے-

Most bones broken in lifetime
مقبول ترین امریکی اسٹنٹ مین Evel Knievel کو پوری زندگی میں ہڈیوں کے 433 فریکچر کا سامنا کرنا پڑا- تاہم یہ بھی ایک ایسا درد ناک ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا جسے کوئی بھی ذی ہوش شخص توڑنے کی کوشش نہیں کرے گا-

Most failed driving tests

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون Cha Sa-Soon بالآخر 960 ویں بار ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوگئیں اور انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا- اس سے قبل انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 959 ٹیسٹ دیے جس میں ہر بار ناکام رہیں لیکن اس طرح انہوں سب سے زیادہ مرتبہ ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کا ایک مضحکہ خیز ورلڈ ریکارڈ ضرور قائم کرلیا-

Most lightening strikes survived
ورجینیا کے ایک Roy C. Sullivan نامی شہری کو Human Lightning Conductor کے طور پر جانا جاتا تھا- اس دلچسپ اعزاز کی وجہ یہ تھی کہ یہ شخص اپنی پوری زندگی میں سات بار اس پر آسمانی بجلی کا نشانہ بنا تھا لیکن خوش قسمتی سے ہر بار زندہ بچ گیا-


حافظ آباد: لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے مواد نکالنے والا گروہ گرفتار



حافظ آباد: میڈیا رپورٹس کے مطابق جہیز پیکیج کا لالچ دے کر غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر مواد نکالنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے تاہم خاتون سمیت متعدد گرفتار جب کہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سٹی پولیس کو مخبری ہوئی کہ محمد اسلم ہنجرا اور اس کی بیوی آمنہ بی بی کے گھر میں اپنا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔ وہ ان پڑھ لڑکیوں کو جہیز پیکیج کا جھانسہ دے کر ورغلاتے اور ان کے میڈیکل نمونے کی آڑ میں ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر قیمتی مواد سرنج کے ذریعے نکال کر آگے فروخت کرتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 

خواتین اپنے پرس میں کیا رکھتی ہیں ،حیران کن انکشاف

ریاض: خواتین کے پہناوے کا چرچاہر ملک میں تو ہوتا ہی ہے ۔کہ وہ کیا پہتی ہیں ، انہیں کیا پسند ہے ۔اسی پسند اور ناپسد کو جاننے کے لے سعودی عرب میں بھی ایک سروے کیا گیا ۔ تاہم اس بار سروے کچھ مختلف انداز کا تھا اور سروے میں پوچھا گیا کہ " خواتین کے پرس میں کیا ہوتا ہے "۔ عموماََبیشتر خواتین پرس کے بغیرگھروں سے نہیں نکلتیں۔آئینہ، رنگ، مارکہ ہر خاتون کے ذوق اور معیار کے مطابق ہوتا ہے۔ بعض خواتین چھوٹے ، دیگر بڑے اور متعدد درمیانے سائز کے پرس استعمال کرتی ہیں۔ سعودی ٹی وی نے خواتین سے ”ان کے پرس میں کیا ہے؟“ کے عنوان سے سوال کرکے حیرت میں ڈالدیا۔ نجی ٹی وی کے سروے سے جو نتائج سامنے آئے ان کے مطابق "بیشتر خواتین اپنی چھوٹی موٹی ضرورت کی چیزیں، میک اپ کا سامان، خوشبو یات ، گھر کی چابیاں اور قلم وغیرہ پرس میں لیکر ضرور چلتی ہیں چلتی ہیں۔ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خواتین اپنے پرسوں میں مرودوں سے زیادہ رقم رکھتی ہیں ۔ڈیبٹ کارڈ، کریڈیٹ کارڈز کا استعمال مردوں میں زیادہ ہے ۔