Tuesday 1 May 2018

خواب یاد رکھنے ہیں تو اس نسخہ پر عمل کریں

خواب یاد رکھنے ہیں تو اس نسخہ پر عمل کریں


میلبرن: (ویب ڈیسک) ہم جب کوئی خواب دیکھتے ہیں تو اکثر اس کی تفصیلات یاد نہیں رہتیں، اگر آپ خواب کو یاد رکھنا چاہتے ہیں تو یہ نسخہ آپ کی کچھ مدد کرسکتا ہے۔

Buy Best Hair Dryer

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ کیلا، چنے اور ٹونا مچھلی میں پایا جانے والا وٹامن بی 6 لوگوں کو خواب یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ سکول آف سائیکولوجی کے ڈاکٹر ڈینہوم ایسپائے اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق کے بعد اسے پرسیپچوئل اینڈ موٹر اسکِلز نامی جرنل میں اپنی تحقیقات شائع کرائی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 5 دن تک اس وٹامن کا زیادہ استعمال لوگوں کی خواب یاد رکھنے کی صلاحیت 64 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ نتائج میں مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ غذائی وٹامن بی سکس کا اثر بھی ویسے ہی ہوتا ہے جیسے سپلیمنٹ کا۔ غذائی ماہرین کے مطابق وٹامن بی 6 کے سپلیمنٹ بازار میں عام دستیاب ہیں لیکن قدرتی طور پر مچھلی، پولٹری، گوشت اور نشاستے والی سبزیوں میں اس کی غیرمعمولی مقدار موجود ہوتی ہے۔

No comments:

Post a Comment